Farida Raj
Special educationist & writer from India

Farida Raj

The basics
Quick facts
Intro
Special educationist & writer from India
Gender:
Female
Birth:
1955
Biography menu
Menu

Jump to

Introduction تعلیم اور پیشہ ورانہ دلچسپیاں اخبارات کے لیے مضمون نگاری مطبوعہ کتب تدریسی مواد کی تیاری اعزاز مزید دیکھیے حوالہ جات
The details
Biography

Introduction

ڈاکٹر فریدہ راج، حیدرآباد، دکن میں قائم سینٹر آف اسپشل ایجوکیشن کی ڈائریکٹر ہیں۔ وہ ایک مشیر، مدرس، مدرسوں کی تربیت کار، تصحیحی معلیم اور مصنفہ ہیں۔ انھیں اپنی زندگی بھر کی محنت شاقہ اور بطور خاص اردو میں مضامین اور کتب لکھنے کی وجہ سے تلنگانہ ریاست کی اردو اکیڈمی کی جانب خصوصی اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا۔

تعلیم اور پیشہ ورانہ دلچسپیاں

فریدہ راج نے بی ایس سی، بی ایڈ اور ایم ایڈ (خصوصی تعلیم) ممبئی یونیورسٹی سے کیا۔ وہ دماغی فالج اور مخصوص تعلیمی مشکلات اور مشاورت میں مہارت رکھتی ہیں۔ وہ ان معاملات میں چار دہوں سے بھی زیادہ تجربہ رکھتی ہیں۔

اخبارات کے لیے مضمون نگاری

فریدہ خواتین کے مسائل پر روزنامہ سیاست میں اور سماجی مسائل پر دی ہندو اخبار کے لیے لکھتی ہیں۔


مطبوعہ کتب

انھوں نے ایک کتاب Breaking Through انگریزی زبان میں لکھی جو کم اخاذ بچوں اور ان کے والدین کے لیے رہنما کتاب ہے۔ اس کتاب کا ہندی اور تیلگو میں ترجمہ کیا گیا۔ اردو میں انھوں نے ہم اور ہماری صحت اور زاویے زندگی کے جیسی کتابیں 2006ء میں لکھی۔

تدریسی مواد کی تیاری

فریدہ نے اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی کے بی ایڈ (خصوصی تعلیم) کے لیے بھی مواد تیار کیا۔

اعزاز

فریدہ راج کو جنوبی ہند کی ریاست تلنگانہ میں اپنی سماجی خدمات، اردو اخبارات میں مضامین اور تصانیف کی وجہ سے زندگی بھر کی محنت شاقہ کے خصوصی اعزاز (Lifetime Achievement Award) کے لیے تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈمی کی جانب سے 2019ء میں منتخب کیا گیا۔

مزید دیکھیے

  • دماغی فالج
  • خصوصی تعلیم

حوالہ جات